فرخ شہزادی کےبچوں کانام پی سی ایل لسٹ سےنکالنےکافیصلہ

فرخ شہزادی کےبچوں کانام پی سی ایل لسٹ نکالنےکافیصلہ
کیپشن: The decision to release the PCL list for the children of Farrukh Princess

ایک نیوز:فرح شہزادی کے بچوں کا نام پاسپوٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکا تفصیلی فیصلہ جاری کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل کا فیصلہ جاری کیا ۔

فیصلےمیں لکھاگیاکہ سرکاری وکیل بچوں کے نام پی سی ایل لسٹ میں رکھنے کے حوالے سے عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا، بچوں کی والدہ فرح شہزادی سمیت دیگر پر اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا ، مقدمے کے مطابق فرح شہزادی نے کرپشن اور سرکاری خزانے کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا۔ فرح شہزادی نے انوسٹیگیشن جوائن نہیں کی۔
فیصلےمیں لکھاگیاکہ فرح شہزادی بیرون ملک ہے اور اس مقدمے میں اشتہاری ہوچکی ہے ، فرح شہزادی پر جب مقدمہ درج کیا گیا اس وقت دونوں بچوں کی عمریں سولہ سال سے کم تھی، بچوں کا نام پی سی ایل لسٹ میں رکھنے کا جواز نہیں ہے ، عدالت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کا ذکر کیا ۔ عدالت اپیل کو منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتی ہے۔
واضح رہےکہ فرح شہزادی کےبچوں ایمان جمیل اور فراز اقبال نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔