ایرانی ماہی گیروں کوریسکیوکرنےپرایرانی سفیرکا تعزیفی پیغام

ایرانی ماہی گیروں کوریسکیوکرنےپرایرانی سفیرکا تعزیفی پیغام
کیپشن: ایرانی ماہی گیروں کوریسکیوکرنےپرایرانی سفیرکا تعزیفی پیغام

ایک نیوز: پاک بحریہ کی جانب سے ایرانی ماہی گیروں کو ریسکیو کرنے پر ایرانی سفیر نے تعریفی پیغام جاری کردیا۔

ایرانی سفیررضا امیری مقدم کاپیغام میں کہنا تھاکہ ایرانی ماہی گیر کشتی کی مدد کی کال پر فعال اور فوری جواب دینے پر پاک بحریہ کی تہہ دل سے تعریف کرنا چاہتا ہوں۔ایرانی ماہی  گیر وں کی کشتی کھلے سمندر میں بے قابو آگ میں پھنس گئی تھی۔واقعہ میں 8 ایرانی ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا گیا۔  پاک بحریہ کی جانب سے پوری چوکسی اور پیشہ ورانہ مہارت سے بین الاقوامی پانیوں پر ریسکیو و انسانی آپریشن کیا گیا۔

ایرانی سفیرکاکہنا تھاکہ  یہ ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی تعاون کا عکاس ہے۔ایران اور پاکستان دونوں برادر ممالک کی تاریخ میں ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔