پاک ایران تجارتی معاہدوں پرامریکہ کا شدید ردعمل 

پاک ایران تجارتی معاہدوں پرامریکہ کا شدید ردعمل 
کیپشن: America's strong reaction to Pak-Iran trade agreements

ایک نیوز:امریکہ نے ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پرغورکرنے والوں کو پابندیوں کے ممکنہ خطرے سےآگاہ رہنے کامشورہ دیدیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور اس کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔گزشتہ 20 برسوں سے پاکستان میں ایک بڑا سرمایہ کار بھی ہیں۔ پاکستان کی اقتصادی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ہم اپنی شراکت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔ ہم ممکنہ پابندیوں کا جائزہ نہیں لے رہے۔