ڈالرکی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

ڈالرکی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی
کیپشن: The value of the dollar rose again

ایک نیوز :کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالرکی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 31پیسے مہنگا ،279.12سے بڑھ کر 279.43روپے پربند ہواو ۔

  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 42 پوائنٹس کی کمی سے 51 ہزار 27 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 339 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔143 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 168 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 51,121 جبکہ کم ترین سطح 50,624 رہی ۔