رس گلےنہ ملنےپرلڑائی ،شادی میدان جنگ بن گئی

رس گلےنہ ملنےپرلڑائی ،شادی میدان جنگ بن گئی
کیپشن: Ras fought for not hugging, marriage became a battlefield

ویب ڈیسک:بھارت میں رس گلےنہ ملنےپرلڑائی سے شادی میدان جنگ بن گئی،6افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق شادی خوشی کاموقع ہوتاہےجس کوپرمسرت اورخوشگواربنانےکیلئےہرکوئی کوشش کرتاہےکہ شادی یادگاربن جائےمگرکبھی کبھاریادگارکےبجائےافسوسناک بن جاتی ہے۔ایساہی کچھ بھارت میں شادی کےموقع پرہواجہاں پرصرف رس گلے نہ ملنے پر جھگڑا ہو گیا۔ 
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ کے علاقے شمس آباد میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب میں رس گلے نہ ملنے پر جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں6 افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کےمطابق اتوار کی شب برج بھان کشوا نامی شخص کے گھر پر شادی کی تقریب کا انعقاد ہوا، اس تقریب میں دیگر پکوانوں کے ساتھ ساتھ مہمانوں کے لیے رس گلے بھی رکھے گئے تھے جو مہمانوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے کم پڑ گئے۔
شادی کی تقریب میں موجود ایک شخص نے رس گلے نہ ملنے پر میزبانوں پر طنز کرنا شروع کر دیا جس کے بعد کچھ دیر میں جھگڑا ہو گیا اور اس جھگڑے میں6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں شادی کی تقریب میں رس گلے کم پڑنے پر لڑائی ہونے کا یہ پہلا عجیب و غریب واقعہ نہیں ہے بلکہ وہاں شادیوں کی تقاریب میں یہ عجیب واقعہ پیش آنا عام سی بات ہے۔
بھارت میں2017ء میں بھی دولہا اور دلہن کے خاندانوں کے درمیان 2 کے بجائے ایک رس گلہ پیش کیے جانے پر بڑا جھگڑا ہوا تھا۔
اس طرح کے واقعات کا سلسلہ بھارت میں مسلسل جاری ہے اور اکتوبر 2022ء میں تو رس گلے کم پڑنے پر لڑائی کے دوران ایک شخص ہلاک بھی ہو گیا تھا۔
رواں سال فروری میں اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی شہر باغپت میں بھی پیش آیا تھا۔