وزیراعظم کا امریکی صدر کی کورونا سے جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار

PM Shahbaz Sharif Tweets US President Regarding Health
کیپشن: PM Shahbaz Sharif Tweets US President
سورس: APP

ایک نیوز نیوز:اسلام آباد،وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کی کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پیغام میں امید ظاہر کی کہ جوبائیڈن کورونا سے جلد صحت یاب ہوں گے، صدر جوبائیڈن چند روز قبل کورونا میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد انہیں عوامی تقریبات میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔

 امریکہ کے معمر ترین صدر محدود سطح پر سرکاری کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ان کی سیکرٹری کیرین جین پیئر کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن کو کورونا ویکسین دی گئی ہے اور پیکس لووڈ کورس بھی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی مکمل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر وائٹ ہاوس سٹاف سے فون کے ذریعے رابطہ رکھے ہوئے ہیں اور وہ ایوان صدر میں ہی قیام رکھیں گے۔