چاہے ایک سیٹ سے جیتیں، آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی: شیخ رشید

چاہے ایک سیٹ سے جیتیں، آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی: شیخ رشید
راولپنڈی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ چاہے ایک سیٹ سے جیتیں، آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔

کشمیری مہاجرین کے جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کسی دباؤ کے بغیر پاکستان کو آگے لے جانا چاہتے ہیں، داسو اور بھاشا ڈیم پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز کشمیر میں غیر ذمے دارانہ زبان استعمال کر رہی ہیں لیکن وہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے الیکشن لٹنے کا شور کرنا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ سے پوری امید ہے کہ ہم آزاد کشمیر کے ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ہر وقت کہتا ہوں کہ مہنگائی کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بلاول ن لیگ کے ساتھ ہی الجھتا رہے گا۔پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر سازش کو پاک فوج ناکام بنا دے گی۔

واضح رہے کہ  کل ہونے والے الیکشن میں45  نشستوں کے لئے 32 لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مختلف جماعتوں نے بڑے سیاسی پہلوان بھی اکھاڑے میں اتارے ہیں جن میں ، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ، سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود میرپور، سابق وزیراعظم سردار عتیق ، سابق صدر و وزیراعظم سردار یعقوب شامل ہیں ۔