اسلام آباد میں پہلی بار8ارب 54کروڑ میں پلاٹ نیلام

اسلام آباد میں پہلی بار8ارب 54کروڑ میں پلاٹ نیلام
کیپشن: Plot auction for the first time in Islamabad for 8 billion 54 crores

ایک نیوز :بلیو ایریا میں واقع 6000 مربع گز کا پلاٹ وفاقی دارالحکومت کی اب تک کی تاریخ کا مہنگا ترین قطعہ اراضی بن گیا۔
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت کے رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی نیلامی جناح کنونشن سینٹر جاری ہے۔نیلامی کے دوران بلیو ایریا میں تقریباً 6000 مربع گز کا پلاٹ 8 ارب 54 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا۔ پلاٹ وفاقی دارالحکومت کی اب تک کی تاریخ کا مہنگا ترین قطعہ اراضی ہے۔

سی ڈی اے حکام نے پلاٹ کے کامیاب بولی دہندہ کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پلاٹ ملک میں تیل اور گیس کی دریافت سے منسلک بڑی کمپنی ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے نیلامی کے ذریعے حاصل کیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں واقع رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی یہ نیلامی 26 جنوری تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی.