خواجہ آصف سے ملاقات کیوں کی ؟ شیر افضل مروت نے بتادیا

خواجہ آصف سے ملاقات کیوں کی ؟ شیر افضل مروت نے بتادیا
کیپشن: خواجہ آصف سے ملاقات کیوں کی ؟ شیر افضل مروت نے بتادیا

ایک نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے  وزیر دفاع خواجہ آصف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات کو معمول کا حصہ قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت نے کہا کہ خواجہ آصف سے ملاقات معمول کا حصہ ہے ، خواجہ آصف ایوان میں ہیں ہم سب سے ملتے رہتے ہیں، جب ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا حامد رضا کو بانی پی ٹی آئی نے چئیر مین پی ایس ای کے لئے نامزد کر دیا ہے ؟توانہوں نے جواب دیا کہ  نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔