صاحبزادہ حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد 

صاحبزادہ حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد 
کیپشن: صاحبزادہ حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد 

ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی نے سربراہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے حامد رضا کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ہدایات جاری کردیں۔اس قبل بانی پی ٹی آئی سے شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے نامزد کیاتھا۔

واضح رہے کہ حکومت نے شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے سے انکار کرتے ہوئے اپوزیشن سے کسی اور کو نامزد کرنے کی درخواست کی تھی ۔