وزیراعظم شہبازشریف کی مزار قائد پرحاضری،پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی

وزیراعظم شہبازشریف کی مزار قائد پرحاضری،پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف کی مزار قائد پرحاضری،پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کی کراچی آمد،مزار قائد پرحاضری،پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی بھی کی۔

وزیراعظم شہبازشریف کراچی پہنچ گئے۔گورنرکامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نےایئرپورٹ پراستقبال کیا۔وفاقی وزرا محمد اورنگزیب،احسن اقبال،عطا اللہ تارڑ،،جام کمال،خالدمقبول، رانامشہود بھی ہمراہ تھے ۔

مزارقائد پرحاضری کے موقع پر گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ تھے ۔وزیراعظم نے مزارپرحاضری کے بعد مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے ۔

 شہباز شریف کاوزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ کراچی کا پہلا دورہ ہے۔ 

 وزیراعظم کراچی میں کاروباری برادری کی معروف شخصیات اور کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات بھی کریں گے۔ ملاقاتوں میں وزیراعظم کاروباری برادری سے ملکی معیشت کی بہتری کے حوالے سے تجاویز لیں گے۔ 

وزیراعظم شہبازشریف سے گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقاتیں بھی شامل،صوبہ سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور انتظامی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔