مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

 مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی
کیپشن:  مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

ایک نیوز :محکمہ موسمیات نے اسلام آباد،بلوچستان،کشمیر،خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔بعد از دوپہر  اسلام آباد،مری اور گلیات،خیبرپختونخوا کے علاقوں سوات دیر مالاکنڈ کرم بونیر اور ایبٹ آباد ،مغربی بلوچستان کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع  ہے۔

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم دوپہر کے بعد جھکڑ چلنے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاغی نوشکی کیچ قلات تربت پنجگور گوادر خاران کوئٹہ اور زیارت،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور بارش متوقع  ہے۔