پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پرتقرروتبادلے

پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پرتقرروتبادلے
کیپشن: Massive reshuffles in the bureaucracy of Punjab

ایک نیوز نیوز:چیف سیکرٹری پنجاب نے گریڈ20کے متعدد افسران کو گریڈ21میں ترقی دیدی۔

 تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ محمد احسان وحید،ممبر انکوائریز محکمہ سروسز کامران عبداللہ صدیقی کی  گریڈ 21،ممبر وزیراعلی پنجاب انسپکشن ٹیم احمد علی ظفر  کی گریڈ 21 میں ترقی ہوئی۔سیکرٹری محکمہ سروسز جنوبی پنجاب نوشین ملک کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ممبر بورڈ آف ریونیو جنوبی پنجاب تنویر اقبال کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی۔ سیکرٹری محکمہ سروسز جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ممبر کالونیز بورڈ آف ریونیو ضیاء اللہ ملک کو گریڈ 21 ،ممبر پلاننگ اینڈ ڈوپلپمنٹ بورڈ محمد شفیق احمد کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی۔