اگر کوئی نئی شرط نہ آئی تو آئی ایم ایف معاہدہ جلد ہوجائے گا: شہبازشریف

اگر کوئی نئی شرط نہ آئی تو آئی ایم ایف معاہدہ جلد ہوجائے گا: شہبازشریف
ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ میں چین، سعودی عرب، یو اے ای سمیت دوست ممالک کی بات ہمیشہ کرتا ہوں، چین اور سعودی عرب کب تک ہماری مدد کرتے رہیں گے؟ ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا، آئی ایم ایف سے تمام شرائط طے ہوگئیں اگر کوئی نئی شرط نہ آئی تو معاہدہ جلد ہوجائے گا۔

سینیٹر سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد کئی چیلنجز کا سامنا تھا۔ سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے کیے معاہدے پر عمل نہیں کیا۔ایک ایک کر کے معاہدے کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ انہیں شکست مقدر میں نظر آئی تو اچانک تیل کی قیمتیں کم کر دیں۔ساڑھے3سال میں انہیں غریب یاد نہیں آئے۔سابق حکومت کے غلط فیصلوں کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ پہلے سوچ تھی کہ اصلاحات کر کے الیکشن کی طرف جائیں۔ اتحادی حکومت میں کچھ کی سوچ حق میں کچھ کی مخالفت میں تھی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کو آج بھی مشکلات اور چیلنجز درپیش ہیں۔ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے شبانہ روز محنت کریں گے۔ تاریخ میں پہلی بار امیر لوگوں کی آمدن پر ٹیکس لگایا جارہا ہے۔تیل اور گیس کی قیمتیں عالمی منڈیوں کے حساب سے رکھیں گے۔