آسٹریلیا نے بھی روس پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا

آسٹریلیا نے بھی روس پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا
کینبرا:روس کا یوکرین کے 2 ریاست کو آزاد تسلیم کرنے کے معاملے پر امریکا، یورپی یونین، برطانیہ، جرمنی اور کینیڈا کے بعد آسٹریلیا نے بھی روس پر پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کیخلاف روسی اقدامات کے ذمہ دار افراد پر فوری پابندیاں لگائی جائیں گی۔
آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا سمیت تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر روس کے خلاف کھڑے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ روس کے کچھ ذمہ دار افراد سمیت سفری اور مالیاتی پابندی لگائی جائیں گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے دو علاقوں کو آزاد تسلیم کیا تھا۔
روسی صدر نے آزاد ڈونئیسک اور لوہانسک میں امن دستے بھیجنے کا حکم بھی دیا تھا ساتھ ہی ڈونئیسک اور لوہانسک میں نسل کشی کی تیاری اور منسک معاہدے پر عمل نہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔