آسٹریلیا،شاپنگ مال میں چاقوسےوار 5افرادہلاک،متعددزخمی

آسٹریلیا،شاپنگ مال میں چاقوسےوار 5افرادہلاک،متعددزخمی
کیپشن: Australia, 5 people killed, many injured in knife attack in shopping mall

ایک نیوز:آسٹریلیامیں شاپنگ مال میں حملہ آورنےچاقوسےوارکرکےپانچ افرادکوہلاک کردیاجبکہ متعددافرادزخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق سڈنی کے ویسٹ فیلڈ شاپنگ مال میں یہ واقعہ پیش آیا۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پولیس کاکہناہےکہ ایک خاتون پولیس اہلکار نے حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔جبکہ حملے کے بعد سہ پہر 4 بجے امدادی اداروں کو Westfield Bondi میں طلب کیا گیا۔
پولیس کامزیدکہناہےکہ حملہ آور تنہا تھا اور ابھی یہ واضح نہیں کہ اس شخص نے حملہ کیوں کیا، مگر دہشتگردی کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔
واقعہ کےبعد زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سیکڑوں افراد کو حملے کے بعد شاپنگ مال سے نکالا گیا مگر اب بھی کچھ افراد وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔