پرائیویٹائزیشن کا مرحلہ :پی آئی اے کے شیئرز میں اچانک 600فیصد تک اضافہ 

پرائیویٹائزیشن کا مرحلہ :پی آئی اے کے شیئرز میں اچانک 600فیصد تک اضافہ 
کیپشن: PIA Shares Increase by Record 600%

ویب ڈیسک : نجکاری کا باضابطہ  عمل شروع ہوتے ہی  پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنزکے حصص کی قدر میں نمایاں اضافہ ہواہے ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران قومی ایئر لائن کے حصص میں 600 فیصد کا شاندار اضافہ ہوا۔صرف 10 دنوں کے عرصے میں پی آئی اے کے حصص کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا جو کہ 4.50 روپے سے بڑھ کر 27 روپے تک پہنچ گیا۔ موجودہ حصص کی قیمت 27 روپے تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے باضابطہ طور پر عمل درآمد شروع کردیا گیا،حکومت کی جانب سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق قومی ائیر لائن کو گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، گزٹ نوٹیفکیشن کے تحت پی آئی اے گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی قائم کرے گی۔
واضح رہے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری رواں سال جون تک ہونے کا عندیہ دے رکھا ہے ۔