پاکستان کیخلاف سیریز، افغانستان کو بڑا جھٹکا

پاکستان کیخلاف سیریز، افغانستان کو بڑا جھٹکا

ایک نیوز: افغان کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز اور ایشیاکپ سے پہلے بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مڈل آرڈر بیٹر نجیب زدران پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل گُھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں، انکی جگہ شاہد اللہ کمال کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ ایشیاکپ سے قبل نجیب زردان مکمل فٹ ہوجائیں گے اور ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جارہا ہے، سیریز کا دوسرا میچ 24 جبکہ تیسرا میچ 26 اگست کولمبو میں ہوگا۔