وزیراعلیٰ پنجاب کی بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب کی بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت
لاہور: صوبائی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واسا اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کے جلد نکاس کو یقینی بنایا جائے، واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ان کا کہنا تھا کہ نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے، نکاسی آب کے کام میں غفلت برداشت نہیں، شہریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے احکامات جاری کئے کہ واسا، انتظامی اور ٹریفک پولیس کے حکام فیلڈ میں موجود رہیں، ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے کو بھی ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں فوری امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔