فیفا ورلڈکپ: فٹبال میں جدیدترین ٹیکنالوجی کا استعمال

ریفری کو آف سائیڈ کا درست فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی
کیپشن: ریفری کو آف سائیڈ کا درست فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی

عادل گوندل: قطر میں ہونے والا فیفاورلڈ کپ عرب ملک میں ہونے کی وجہ سے باقی فیفا ورلڈ کپ سے منفرد ہے ہی لیکن اس ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ ایک ایسی فٹبال استعمال کی جارہی ہے جس میں ایک ایسا ٹریکر نصب کیا گیا ہے جو بال کی موومنٹ کا حساب رکھے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس بار فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والے فٹبال میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف ریفری کو آف سائیڈ کا درست فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی بلکہ دیگر فیصلوں میں بھی ان کا وقت بچے گا۔

پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ فیفا ورلڈ کپ میچز میں استعمال کیت  جانے والا فٹبال پاکستان کے شہر سیالکوٹ کا بنے ہوئے ہیں۔ قیام پاکستان سے قبل ہی سیالکوٹی فٹبال عالمی مقابلوں کی زینت بنتا رھا ھے اور یہ رویات آج بھی برقرار ھے۔واضح رہے کہ 2014 اور 2018 کے بعد قطر میں  فیفاورلڈ کپ 2022 کے میچز میں کھیلا جانے والا فٹبال بھی سیالکوٹ کی نجی فیکٹری میں تیار کیا گیا ھے۔ اس مرتبہ پاکستانی فٹبال کو قطر کی ثقافت کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ھے اس میں قطری پرچم کے رنگ نمایاں ھے۔ انٹرنیشنل مقابلوں میں کھیلے جانے والا فٹبال میں سیالکوٹی ہنرمندوں اور کاریگروں کی محنت اور تجربہ کاری شامل ھے ۔