فٹبال نیشنل کپ،آخری مرحلہ23اپریل سے شروع ہوگا

 فٹبال نیشنل کپ،آخری مرحلہ23اپریل سے شروع ہوگا
کیپشن:  فٹبال نیشنل کپ،آخری مرحلہ23اپریل سے شروع ہوگا

ایک نیوز :پی ایف ایف فٹبال نیشنل کپ کے سلسلے میں ٹورنامنٹ کا آخری مرحلہ23اپریل سے شروع ہوگا۔

ایکشن سے بھرپور ٹورنامنٹ کا آخری مرحلہ 23 اپریل سے شروع ہو کر  28 اپریل تک جاری رہے گا۔ سندھ بھر کی24مینز ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔چھ گروپوں میں تقسیم ہر ٹیم دوسرے مرحلے میں پہنچنے کے لیے 3،3 میچز کھیلے گی۔