پنجاب اسمبلی کااجلاس،اپوزیشن کاشورشرابہ،حکومتی اراکین کاواک آؤٹ

پنجاب اسمبلی کااجلاس،اپوزیشن کاشورشرابہ،حکومتی اراکین کاواک آؤٹ
کیپشن: The meeting of the Punjab Assembly, the noise of the opposition, the walkout of the government members

ایک نیوز:پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نےشورشرابہ کیااورحکومتی اراکین نےبانی پی ٹی آئی کی تصویرلانےپرواک آؤٹ کیا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی کااجلاس ڈپٹی سپیکرملک ظہیراقبال چنڑکی زیرصدارت ایک گھنٹہ 34 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔
ڈپٹی سپیکراپوزیشن کوبجٹ پربحث کےآغازکی دعوت دیں گے۔

نامزداپوزیشن لیڈراحمدخان بھچرکےاظہارخیال کےدوران  بانی پی ٹی آئی کی تصویرپرلیگی رکن اسمبلی تحسین فوادنےاعتراض کیا۔،جس پرتحریک انصاف کےاراکین آپےسےباہرہوگئے،پی ٹی آئی ارکان نے لیگی قائدین کے خلاف ڈیسک بجاکر نعرے بازی کی،لیگی رکن ملک وحید اور دیگر ارکان شور مچاتے رہے، ملک وحید نےبانی پی ٹی آئی کی تصویر ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ ہائوس ان آرڈر کروانے میں ناکام ہوگئے۔ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس دس منٹ کے لئے ملتوی کیا۔
 اپوزیشن ارکان اسمبلی کی نعرے بازی اورحکومتی ارکان اسمبلی نےاجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

پنجاب اسمبلی اجلاس کےلئےدوبارہ گھنٹیاں بجائی گئیں۔وقفےکےبعددوبارہ اجلاس شروع ہوگیا۔