کبھی قمرجاوید باجوہ سے تنہاملاقات نہیں کی،شیخ رشید

کبھی قمرجاوید باجوہ سے تنہاملاقات نہیں کی،شیخ رشید
کیپشن: Never met Qamar Javed Bajwa alone, Sheikh Rashid

ایک نیوز :سابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے مبینہ انٹرویوکے بعد سابق وزیرشیخ رشید کاالزامات کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کبھی قمرجاوید باجوہ سے تنہا ملاقات نہیں کی۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے فوج میں پرویز مشرف،جنرل احسان،جنرل اخترربنواز کے ساتھ بھی تعلقات تھے۔ میں وزیر داخلہ تھا موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی اور جرنل فیض سے سرکاری وجوہات پر تعلقات تھے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کاکہنا تھا کہ میں نسلی اور اصلی ہوں اور عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ عمران خان کے جلسے میں شریک ہوں گا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ سہ ثمراجی پاکستان کے اثاثوں پراپنا دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ساری قوم اپنے اداروں کے ساتھ ملکر اس کا دفع کرے گی پاکستان ترقی کرے گا ۔

سابق وزیر کاکہنا تھا کہ جیل میرا سسرال ہے جس سے میں کبھی نہیں گھبرایا۔میں نے خط لکھا ہے کہ 27 تاریخ کے بعد میری جان کو 9 افراد سے خطرہ ہے۔میں نے تحریر لکھ کر چھوڑ دی ہے اگر کچھ ہوتا ہے تو ان 9 لوگوں کے خلاف تفتیش کی جائے۔