قتل ، ڈکیتی اور پولیس مقابلہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

قتل ، ڈکیتی اور پولیس مقابلہ
کیپشن: قتل ، ڈکیتی اور پولیس مقابلہ
سورس: google

ایک نیوز نیوز: سرگودھاکے تھانہ جھال چکیاں پولیس کی جانب سے بڑی کاروائی کی گئی ہے۔ قتل ، ڈکیتی اور پولیس مقابلہ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل ملک محمد عثمان کی زیرنگرانی سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کی گئی۔ کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہد اقبال ودیگر ملزمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کی۔ ریڈ میں قتل، ڈکیتی اور پولیس مقابلہ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم احتشام الحق عرف فیصل کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ ملکر ڈکیتی کی واردات اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے اپنے ہی ساتھی فیاض کو قتل کردیا تھا اور فرار ہوگئے تھے۔