مصطفی کمال نے این اے242سےکاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

مصطفی کمال نے این اے242سےکاغذات نامزدگی جمع کروادیئے
کیپشن: مصطفی کمال نے این اے242سےکاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

 ویب ڈیسک:ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی کمال نے کراچی این اے 242 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔
کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا، ایم کیو ایم پاکستان سے زیادہ کوئی بھی کراچی کی خدمت نہیں کرسکتا۔
مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں کے گھروں پر جا کر ان کی خدمت کرنے کی کوشش کی، ایم کیو ایم کے اوپر جو نام تھا کہ صرف مہاجر کی پارٹی ہے اس تاثر کو ہم نے ختم کیا، ساری زبانیں بولنے والے ہمارے جھنڈے کے نیچے آچکے ہیں، اپنے حلقے کی بدحالی دیکھ کر آیا ہوں، یہاں دو مہینے کے بعد 1 گھنٹے پانی آتا ہے، کراچی تو کیا پورے سندھ میں کوئی کام نہیں کیا گیا، 15سال سے حکمراں جماعت نے کچھ کام نہیں کرایا۔
ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کی صوبائی اسمبلی 111 سے بھی ہم نے فارم جمع کرایا ہے، ضلع کیماڑی کے حلقہ این اے 242 سے الیکشن کا فارم جمع کرادیا۔
مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ اللہ نے مجھے کام کرنا سکھایا ہے اور مجھے اس کی سمجھ بھی ہے، کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا، سابق حکمران دعویٰ کرتے ہیں کہ سندھ پر15سال میں 22 ہزار ارب خرچ کیے، ایم کیو ایم پاکستان سے زیادہ کوئی بھی کراچی کی خدمت نہیں کرسکتا، ہم نے کراچی میں پانی اور سیوریج کی لائنوں کا جال بچھایا۔