گینیا میں فوج نے اپنی ہی حکومت برطرف کردی

گینیا میں فوج نے اپنی ہی حکومت برطرف کردی
کیپشن: گینیا میں فوج نے اپنی ہی حکومت برطرف کردی

ویب ڈیسک:جنوبی افریقی ملک گینیا میں فوج نے دو سال قبل اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد تشکیل عبوری حکومت برطرف کر دی۔
رپورٹ کے مطابق گینیا کی فوج نے دو سال قبل حکومت پر قبضہ کیا تھا اور اب عبوری حکومت برطرف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی انتظامیہ حکومت سنبھالے گی۔
فوجی قیادت نے ویڈیو بیان میں کہا کہ کابینہ کے ڈائریکٹرز، سیکریٹری جنرلز اور ان کے نائبین نئی حکومت کی تشکیل تک حکومتی امور انجام دیں گے جبکہ برطرف حکومت جولائی 2022 میں تشکیل دی گئی تھی۔
پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان میں گینیا کے صدر کے سیکریٹری جنرل عمارہ کامرا نے فوجی عہدیداروں اور ماسک پہنے مسلح فوجیوں کی موجودگی میں غیرمتوقع خبر سے آگاہ کیا۔