پنجاب میں گندم کٹائی کاعمل مکمل،ویٹ مارکیٹ مزیدکریش ہوگئی

پنجاب میں گندم کٹائی کاعمل مکمل،ویٹ مارکیٹ مزیدکریش ہوگئی
کیپشن: Wheat harvesting process completed in Punjab, wheat market further crashed

ایک نیوز:پنجاب میں گندم کٹائی کاعمل مکمل،ویٹ مارکیٹ مزیدکریش ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب کے کئی اضلاع میں گندم کی سو فیصد کٹائی مکمل ہونے کی وجہ سے ویٹ مارکیٹ مزید کریش ہوگئی ، سونے جیسی فصل مٹی بنے لگی۔
بہاولپور،رحیم یار خان،بہاولنگر لودھراں سمیت کئی اضلاع میں گندم کی کٹائی سوفیصد ہوچکی ہے،ڈی جی خان میں پچانوے فیصد،خانیوال میں سوفیصد،وہاڑی میں ننانوے فیصد گندم کی کٹائی ہوچکی ہے۔

گندم کی کٹائی میں بہاولپور ڈویژن سب سے آگے ہے، بہاولپورڈ ویژن میں گندم کی سو فیصد کٹائی مکمل ہوگئی ،ملتان ڈویژن میں ننانوے فیصد گندم کی کٹائی ہوچکی ہے گندم کی کٹائی مکمل ہونے کے باوجودسرکاری طور پر گندم نہیں خرید کی گئی ۔
سرکاری طورپر گندم نہ خرید ے جانے کے بعد گندم کے منڈیوں میں ڈھیر لگ گئے، کسان کے لئے گندم محفوظ کرنا بڑا چیلنج بن گیا۔