سابق بیورو کریٹ روئیداد خان کوسپردخاک کردیاگیا

سابق بیورو کریٹ روئیداد خان انتقال کرگئے 
کیپشن: سابق بیورو کریٹ روئیداد خان انتقال کرگئے 

ایک نیوز :سابق سینئر بیورو کریٹ روئیداد خان  کو سپردخاک کردیاگیا۔

سابق سینئر بیورو کریٹ روئیداد خان  کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کو ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا۔

سابق سینئربیورو کریٹ روئیداد خان کی عمر 100سال سے زائد تھی ۔ روائیداد خان نے پانچ صدور اور تین وزراء اعظم کے ساتھ کام کیا۔سیکرٹری انفارمیشن بھی رہ چکے ہیں ۔

 روئیداد خان 28ستمبر 1923کو مردان کےگاؤں میں پیدا ہوئے تھے،روئیداد خان نے 1949میں سول سروس جوائن کی۔مردان کے چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے روئیداد خان اپنے  طویل کیرئیر کے دوران مختلف اہم پوسٹوں پر تعینات رہے۔روئیداد خان نے پانچ صدور اور تین وزراء اعظم کے ساتھ کام کیا،1971میں جنرل یحییٰ خان کے دور میں سیکرٹری انفارمیشن تھے،روئیداد خان کی خودنوشت 1997میں شائع ہوئی۔روئیداد خان نے بطور چیف سیکرٹری سندھ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی، سیکرٹری وزارت سیاحت اور سیکرٹری وزارت لیبر بھی خدمات انجام دیں۔سابق بیوروکریٹ روئیداد خان سیکرٹری داخلہ بھی رہے۔