اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اعشاریہ 25فیصد اضافہ کر دیا

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اعشاریہ 25فیصد اضافہ کر دیا
کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دو ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، جس کے مطابق شرح سود اعشاریہ 25فیصد اضافے کے بعد 7اعشاریہ25 فیصد ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پالیسی ریٹ کے تعین کے لیے بورڈ آف گورننس کا گورنرانسٹیٹ بینک کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں بورڈ ممبران پالیسی ریٹ پر بحث کی اور پالیسی ریٹ کا حتمی فیصلہ گورنراسٹیٹ بینک نے کیا۔اعلامیے کے مطابق شرح سود میں اعشاریہ 25فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ شرح سود 7اعشاریہ25 فیصد ہو گئی ہے۔

اس سے قبل شرح سود7فیصدہی برقرار رکھے جانے کا امکا ن ظاہر کیا جارہا تھا،ماہرین میں سے 50فیصد کا خیا ل تھا کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود 7فیصد ہی برقرار رکھ سکتا ہے لیکن 50فیصد ماہرین کا خیال تھا کہ شرح سود میں اضافہ ممکن ہے جس کی وجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے۔