آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کااعلان

آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کااعلان
کیپشن: The announcement of the national team for the test series against Australia

ایک نیوز :قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔حارث رؤف دستبردار ہو گئے۔


وہاب ریاض کاپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ 18رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، حسن علی، فہیم اشرف، ابرار احمد،  شاہین آفریدی، عامر جمال، خرم شہزاد، سعود شکیل، سرفراز احمد، میر حمزہ ، محمد رضوان ، وسیم جونیئر ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
وہاب ریاض نے بتایا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے خود کو ٹیسٹ کھیلنے سے دستبردار کیا ہے،  ہم نے حارث رؤف کو ہر ممکن سہولیات دینے کی کوشش کی اور  دورے کے لیے حارث رؤف سے بات ہوئی تھی، فزیو نے بتایا کہ آگے جا کر فٹنس کا ایسا کوئی ایشو نہیں ہے لیکن حارث نے خود دورے پر جانے سے انکار کیا۔
چیف سلیکٹر کاکہنا تھاکہ نسیم شاہ اگلے تین ہفتوں میں بولنگ شروع کریںگے اور محمد حسنین نے ورزش شروع کی ہے ایک سے دو ہفتوں میں وہ پریکٹس کا آغاز کریں گے۔ شاہنواز دہانی، شاداب خان، اسامہ میر، عثمان قادر اور محمد نواز کیمپ کوجوائن کریں گے۔
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ٹاپ آرڈر میں امام الحق ،عبداللہ شفیق اور شان مسعود پرفارم کررہے ہیں، چار پانچ اسپینر کیمپ میں بلائے ہیں ، صاحبزادہ فرحان ٹاپ اسکورر رہے لیکن ابھی اسکواڈ میں جگہ نہیں۔ حسن علی کی کاونٹی سیزن میں اچھی پرفارمنس رہی ہے اور تجربہ بھی ہے، حسن علی جیسا کھلاڑی ہے وہ آسٹریلیا میں پرفامنس دے گا۔