قوم 8فروری کو ووٹ کی طاقت سے مستقبل کا فیصلہ کرے،شہبازشریف

قوم 8فروری کو ووٹ کی طاقت سے مستقبل کا فیصلہ کرے،شہبازشریف
کیپشن: قوم 8فروری کو ووٹ کی طاقت سے مستقبل کا فیصلہ کرے،شہبازشریف

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کاکہنا ہے کہ عوام 8فروری کو ووٹ کی طاقت سے مستقبل کا فیصلہ کریں۔
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے عام انتخابات کے حوالے سے قوم کے نام جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ’8 فروری کو بزرگوں، بھائیوں، بہنوں، نوجوانوں، مزدوروں، ڈاکٹرز الغرض یہ کہ تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے عظیم پاکستانیوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے‘۔
   سابق وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ عوام اپنے ووٹ کا حق جس کیلیے بھی استعمال کریں ہم اُس کا احترام کریں گے۔8 فروری کو عوام آئندہ پانچ سال کیلیے ملک و قوم کی قسمت کا فیصلہ اور خدمت کرنے کا موقع اپنی جماعت کو دیں گے، میں پاکستان کے چوبیس کروڑ لوگوں سے ملتمس ہوں کہ ووٹ آپ کا حق ہے جس کو بھی دیں ہم اس کا احترام کریں گے‘۔