8فروری کی رات قوم کے مستقبل پرڈاکہ ڈالاگیا،سراج الحق

8فروری کی رات قوم کے مستقبل پرڈاکہ ڈالاگیا،سراج الحق
کیپشن: 8فروری کی رات قوم کے مستقبل پرڈاکہ ڈالاگیا،سراج الحق

ویب ڈیسک:امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ 8فروری کی رات قوم کے مستقبل پرڈاکہ ڈالاگیا۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کابیان میں کہنا تھاکہ ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کی "عبرت ناک جیت "ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔سلیکٹڈ، امپورٹڈ سے ڈیفیکٹڈ وزیراعظم کی تشکیل کا سفر جاری ہے۔ جہاں عوام کے ووٹ کی قدر نہ ہو وہ ملک دنیا میں تماشا بن جاتے ہیں۔ 2024ء کے انتخابات میں جیتنے والے ہارنے والوں سے زیادہ پریشان ہیں۔ ووٹ چوری کرکے نوجوانوں کو مزید مایوس کیا گیا۔

سراج الحق کاکہنا تھا کہ 65 فیصد آبادی کو ناامیدی کے اندھیروں سے نکالیں گے۔سویلین بالادستی قائم کرنا ہو گی، عوام کے فیصلوں کا احترام کیا جائے۔