پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شاداب خان ڈی ایس پی بن گئے

کیپشن: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شاداب خان ڈی ایس پی بن گئے

ایک نیوز :  پنجاب  پولیس نے قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوا ن آل راؤنڈر  شاداب خان کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیا اور انہیں ڈی ایس پی کا اعزازی رینک بھی دیا گیا۔

قومی کرکٹر شاداب خان نےسنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات، جہاں آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے شاداب خان کو پنجاب پولیس کا  برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا، 

صوبائی دارالحکومت لاہور میں منعقدہ تقریب میں  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے  اور انہیں اعزازی ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز کردیا۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سٹار پلئیر شاداب خان نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنے پر آئی جی پنجاب کو سلیوٹ کی اور، پنجاب پولیس کی نمائندگی دینے پر شکریہ ادا کیا،

اس موقع پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر ہونا ایک اعزاز ہے۔نہایت خوشی ہے کہ پنجاب پولیس کا حصہ بن رہا ہوں ۔کبھی سوچا نہیں تھا کہ پنجاب پولیس کا حصہ بنوں گا ۔

اس موقع پر  شاداب خان  نے کہا کہ پنجاب پولیس کے ساتھ منسلک ہو کر اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔بوقت ضرورت پنجاب پولیس کیلئے ہمیشہ دستیاب ہونگا ۔

ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا ۔شاداب خان کو پنجاب پولیس کی ورکنگ اور مختلف شعبوں بارے آگاہی دی گئی۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےا ظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہپاکستان کے سٹار پلئیر شاداب خان کا ایمبیسیڈر مقرر ہونا پنجاب پولیس کیلئے خوش آئند ہے۔ماضی میں بھی کئی نامور اتھلیٹس اور سپورٹس مین پنجاب پولیس کا حصہ رہ چکے ہیں ۔