ٹی20 انٹرنیشنلز میں تیز ترین سنچری  ریکارڈ

ٹی20 انٹرنیشنلز میں تیز ترین سنچری  ریکارڈ
کیپشن: ٹی20 انٹرنیشنلز میں تیز ترین سنچری  ریکارڈ

 ویب ڈیسک:نمیبیا کے کرکٹر لوفٹی ایٹن نے مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
لوفٹی ایٹن نے تین ملکی سیریز میں نیپال کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا، انہوں نے 33 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔
نمیبیاکے لوفٹی ایٹن نے نیپال کے خلاف 36 گیندوں پر 101 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔
اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ نیپال کے کوشل مالا کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال نمیبیاکے خلاف 34 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔
لوفٹی ایٹن کی جارحانہ اننگز کی بدولت نمیبیانے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 206 رنز بنائے اور جواب میں نیپال کی ٹیم 20 رنز سے میچ ہار گئی۔اس میچ میں  لوفٹی ایٹن نے دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔