بھارت اوربنگلا دیش میں طوفانی بارشوں نےتباہی مچا دی

بھارت اوربنگلا دیش میں طوفانی بارشوں نےتباہی مچا دی
ایک نیوز نیوز: بھارت اوربنگلا دیش میں طوفانی بارشوں نےتباہی مچا دی۔مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 60 سےتجاوزکرگئی جبکہ قدرتی آفت سےلاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں مزید بارشوں کی پیشگوئی نےمتاثرین کیلئےخطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
مون سون کےپہلےطوفانی اسپیل نے ہی جنوبی ایشیا پر قیامت ڈھا دی.بھارت اور بنگلہ دیش میں شہرکےشہر اور گاؤں کے گاؤں پانی میں ڈوب گئے۔

گزشتہ ایک ہفتےسےجاری بارشوں کےسبب شمالی مشرقی بھارت اوربنگلہ دیش میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا،دریاؤں کےبند ٹوٹ گئے. سیلابی پانی نےرہائشی علاقوں اور زرعی زمینوں کا رخ کر لیا.سڑکیں اور پُل پانی میں بہہ جانےسےمتاثرہ علاقوں کا دیگرملکی حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
بھارتی ریاست مگھالیہ اور آسام میں صورتحال سنگین ہے. صرف آسام میں بارشوں سے تقریباً 20 لاکھ افراد متاثر ہوئےہیں۔

محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں بھارت اور بنگلہ دیش میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے.
انتظامیہ نےاسکولز اور سرکاری عمارتوں کو ریلیف کیمپوں میں تبدیل کردیا ہے جبکہ امدادی کارروائیوں میں شہری انتظامیہ کی معاونت کیلئے دونوں ممالک میں فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے۔