’’سفرنہ کریں‘‘ ڈاکٹروں کا مشرف کو مشورہ، جلد وطن واپسی کا امکان معدوم

’’سفرنہ کریں‘‘ ڈاکٹروں کا مشرف کو مشورہ، جلد وطن واپسی کا امکان معدوم
ایک نیوز نیوز: سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کو ڈاکٹروں نے سفر سے منع کر دیا ہے اس لیے وہ جلد وطن واپس نہیں آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر کی بات کرتے ہوئے سانس اکھڑتی ہے جب کہ
متحدہ عرب امارات کی حکومت انہیں بوئنگ۔777 طیارے کو ائیر ایمبولینس میں تبدیل کرکے فراہم کرنے کو تیار ہے، جس میں وہ تمام آلات اور سہولیات میسر ہوں گی جو پاکستان منتقل ہونے کے لیے ضروری ہیں۔
طارق عزیز جو کہ پرویز مشرف کے پرنسپل سیکرٹری اور نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل بھی رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ جنرل پرویز مشرف وطن واپس آنا چاہتے ہیں لیکن ڈاکٹروں کی رائے آڑے آگئی ہے۔
طارق عزیز، سابق صدر کی اہلیہ صہبا مشرف سے بھی رابطے میں ہیں جو اپنے شوہر کے ساتھ دبئی کے اسپتال میں ہیں۔
طارق عزیز کے مطابق سابق صدر کے گھر والوں نے ان تمام افراد سے اظہار تشکر کیا ہے جنہوں نے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پرویز مشرف کی صحت یابی کی دعائیں کی ہیں۔
طارق عزیز کامزید کہنا تھا کہ سابق صدر کے لیے زیادہ باتیں کرنا مشکل ہے اس کے باوجود وہ ملک کے حالات سے متعلق پوچھتے رہتے ہیں اور ہر وقت پاکستان کے لیے دعا کرتے ہیں