وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کے حوالے سے اہم بیان

وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کے حوالے سے اہم بیان
کیپشن: وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کے حوالے سے اہم بیان

ایک نیوز : وزیراعظم  شہباز شریف نے صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر شدید افسوس اور رنج کا اظہارکیا ۔

تفصیلات کےمطابق  وزیراعظم نے بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی  درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ،وزیراعظم نے بارشوں کے نتیجے میں پیش آئے مختلف حادثات میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی ،انہوں نے  نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی، متاثرین تک امداد کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے  بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند سڑکیں اور راستے کھولنے کا کام تیز تر کیا جائے۔