اختیارمیں ہوتاتوپاکستان میں اسلامی سزائیں نافذکرتی،حریم شاہ

اختیارمیں ہوتاتوپاکستان میں اسلامی سزائیں نافذکرتی،حریم شاہ
کیپشن: Had it been possible, I would have implemented Islamic punishments in Pakistan, Harim Shah

ویب ڈیسک:مشہورومعروف پاکستانی ٹک ٹاکرحریم شاہ نےکہاہےکہ میرےاختیارمیں ہوتاتوپاکستان میں اسلامی سزائیں نافذکرتی اور کسی پاک عورت پر تہمت لگانے والے کو کوڑے پڑواتی۔
ٹک ٹاکرحریم شاہ نےحال ہی میں ایک انٹرویومیں کہاکہ میں نےقرآن پاک حفظ کیاہواہے، حافظہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی میدان میں میرا ذہن بہت تیز ہے۔قرآن پاک حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ میں نےڈبل ماسٹرز بھی کیا ہوا ہے۔اس کےعلاوہ میں نے مختلف اداروں سے مختلف اسلامی کورسز کیے ہیں۔
ٹک ٹاکرکامزیدکہناتھاکہ میں نےاسلام کی تعلیم توحاصل کی ہےمگراس کےساتھ ساتھ دیگرمذاہب کی تعلیم بھی حاصل کی ہے،اسی وجہ سےمجھےکسی بھی مذہب جیسےموضوع میں ایم فِل کی ڈگری حاصل کرنا آسان ہے بلکہ میں تو کہتی ہوں کہ یہ میرے لیے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔
حریم شاہ سےصحافی نے سوشل میڈیا پر اُن کی وائرل ویڈیوز سے متعلق سوال پوچھا جس پر ٹک ٹاکر نے کہا کہ سوشل میڈیاپرلوگ میرانام استعمال کرکےسستی شہرت حاصل کرناچاہتےہیں،جتنا ٹرینڈ میرے نام کا بنایا جاتا ہے، اگر اتنی بات فلسطین کے لیے کی جائے تو سب کو ثواب ملے گا۔
حریم شاہ نے کہا کہ فلسطین تباہ ہوگیا ہے، پاکستان کے حالات بھی خراب ہوتے جا رہے ہیں اور ہم مسلمان ہوکر ویڈیوز کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ اگر میرے اختیار میں ہوتا تو میں پاکستان میں اسلامی سزائیں نافذ کرتی اور کسی پاک عورت پر تہمت لگانے والوں کو کوڑے پڑواتی کیونکہ کسی پاک عورت پر تہمت لگانا بہت سخت گناہ ہے۔
حریم شاہ نےکہاکےکسی کےپاس اگرمیری ذاتی ویڈیوزہوتیں تواب تک منظرعام پرآجاتی۔، لوگ صرف گھٹیا شہرت کے لیے میرا نام استعمال کرکے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر حریم شاہ ٹاپ ٹرینڈ رہی تھیں، کہا جارہا تھا کہ حریم شاہ کی ذاتی ویڈیوز لیک ہونے جارہی ہیں۔