رمضان شوگرملز کیس،حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

رمضان شوگرملز کیس،حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور
کیپشن: Ramzan Sugar Mills case, Hamza Shehbaz's request for exemption from attendance approved

ایک نیوز:احتساب عدالت نے رمضان شوگرملز ریفرنس میں رہنما ن لیگ حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگرملز ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

  عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے کارروائی 6 جون تک ملتوی کردی۔
وکیل حمزہ شہباز نے درخواست میں موقف اپنایا کہ حمزہ شہباز کی طبعیت ناساز ہے جس کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔ احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج ندیم گلزار نے ریفرنس پر سماعت کی۔