بندر نے موبائل فون سے  کال کرکے پولیس بلالی 

MONKEY CALLED 911
کیپشن: MONKEY CALLED 911
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: کیلے فورنیا میں ایک بندر نے ہیلپ لائن 911 پر فون کال کرکے پولیس بلالی۔

 رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلے فورنیا کے چڑیا گھر میں موجود ایک چھوٹے ’’کپوچن‘‘ نسل کے بندر نے موبائل فون  پر 911 کا نمبر ڈائل کردیا جس پر آپریٹر نے رسیانڈ کیا تاہم کال کٹ گئی جس پر آپریٹر نے پولیس اہلکاروں کو ’’پاسو روبل‘‘‘ کیلے فورنیا کے قریب چڑیا گھر کی لوکیشن پر بھیجا تاہم موقع پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں کو کال کرنے والا کوئی شخص نہیں ملا جس پر انہوں  تفتیش شروع کردی۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ ’’راؤٹ‘‘ نامی کپوچن بندر نے چڑیاگھر میں موجود ایک موبائل فون سے یہ نمبر ڈائل کیا تھا۔

یادرہے ’’کپوچن‘‘ نسل کے بندر سائز میں چھوٹے لیکن انتہائی ذہین اور متجسس طبعیت کے مالک ہوتے ہیں ہر چیز کا معائنہ کرنا اور اس سے پنگے لینا ان کی فطرت میں شامل ہے۔