پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا 

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا 
کیپشن: پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا 

ایک نیوز:پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر2بجے شروع ہوگا،سپیکر ملک محمد احمدخان صدارت کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کی جانب سے مالی سال 2023۔24 کے اگلے 3 اور پچھلے 9 ماہ کے بجٹ کی منظوری ایوان سے لی جائے گی۔صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبی شجاع الرحمن بجٹ پیش کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے ارکان اسمبلی کو اجلاس میں  شرکت یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں۔