مریم نواز کا لاہور ڈویلپمنٹ پلان جلد مکمل کرنیکاحکم

مریم نواز کا لاہور ڈویلپمنٹ پلان جلد مکمل کرنیکاحکم
کیپشن: مریم نواز کا لاہور ڈویلپمنٹ پلان جلد مکمل کرنیکاحکم

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم  دیدیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس, لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔لاہور کی گلیوں اور روڈز کی تعمیر وترقی ,سینی ٹیشن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

مریم نواز نے تین ماہ میں لاہور کی گلیاں بازار کی تعمیر و بحالی، سٹریٹ لائٹس فراہمی و نکاسی آب پراجیکٹ مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔

 جیو گرافکل انفارمیشن سسٹم کے ذریعے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی مانیٹرنگ کا فیصلہ ، نیسپاک اور ماحولیات کے ماہرین بھی لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں معاونت کریں گے ۔

بریفنگ میں بتایاگیا کہ  ماحولیاتی تحفظ، پارکوں کی بحالی اور خوبصورتی کے منصوبے بھی ڈویلپمنٹ پلان میں شامل ہیں۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ   عرصہ دراز سے نظر انداز سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی۔تمام گلی محلے  صاف دیکھنا چاہتی ہوں، سیورج بھی ٹھیک کئے جائیں۔ 
 سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینٹرپرویز رشید،صوبائی وزرا بلال یٰسین ، سید عاشق کرمانی،ایم پی اے ثانیہ عاشق،پرنسپل سیکرٹری ،کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور  نےاجلاس میں شرکت کی۔