یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں بڑا اضافہ

 یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں بڑا اضافہ
کیپشن:  یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک نیوز: رمضان المبارک گزرتے ہی سبسڈی بھی ختم ، پیٹرول کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیاگیا۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق سبسڈی والے گھی کی قیمت میں 58 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ،بی آئی ایس پی صارفین کیلئے گھی کی نئی قیمت 393 روپے کلو ہوگئی ہے جب کہ گھی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طورپر ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی کی فی کلو قیمت 335 روپے تھی جب کہ قیمت میں اضافےکے بعد بھی ایک کلو گھی پر 70 روپے سبسڈی ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی خریداری مہنگی قیمت پرکرنے کے باعث گھی کی قیمت بڑھانا پڑی۔