حالیہ بارشوں سےخبیرپختونخوامیں تباہی32افراد جاں بحق،41زخمی

حالیہ بارشوں سےخبیرپختونخوامیں تباہی32افراد جاںبحق،41زخمی
کیپشن: 32 people were killed and 41 injured in Khabir Pakhtunkhwa disaster due to recent rains

ایک نیوز:حالیہ بارشوں نےخیبرپختونخوامیں تباہی مچادی، حادثات میں 32افرادجاں بحق اور41زخمی ہوگئے۔
تفصیلا ت کےمطابق خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی نقصانات کی پی ڈی ایم اےنےرپورٹ جاری کردی۔

پی ڈی ایم اےکی رپورٹ کےمطابق حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 15 بچے 12 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں، زخمی ہونے والوں میں 6 خواتین، 28 مرد اور 7 بچے شامل ہیں، صوبے میں مجموعی طور 1370 مکانات کو نقصان پہنچا،160 گھر مکمل جبکہ 1210 گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔
رپورٹ کےمطابق بارشوں سے زیادہ نقصان خیبر، دیر، چترال، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ اور مہمند میں ہوا، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں اور وزیرستان میں بھی نقصان ہوا، صوبے کے 12 متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد کے لیے 50 ملین روپے جاری کردئیےگئے۔