ضمنی الیکشن: علی موسیٰ گیلانی کا ٹریفک وارڈن سے جھگڑا

ضمنی الیکشن: علی موسیٰ گیلانی کا ٹریفک وارڈن سے جگھڑا
کیپشن: ضمنی الیکشن: علی موسیٰ گیلانی کا ٹریفک وارڈن سے جگھڑا

ایک نیوز نیوز:ملتان میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران پیپلز پارٹی کے امیدوار اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کا ٹریفک وارڈن سے جھگڑا ہو گیا.

تفصیلات کے مطابق علی موسیٰ گیلانی کا ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کا واقعہ ملتان کے علاقے ٹاٹے پور میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی کی جانب سے ٹریفک وارڈن پر ووٹ ڈلوانے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے اور اس دوران ان کی ٹریفک وارڈن سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

علی موسیٰ گیلانی کی ٹریفک وارڈن سے تلخ کلامی کی ویڈیو پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پیج پر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں پیپلز پارٹی کے امیدوار پر خواتین کے پولنگ اسٹینش پر غنڈہ گردی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یاد رہے آج ملتان میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں علی موسیٰ گیلانی کا مقابلہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی ہے اور دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔