مری ،دریاگلی کےجنگل میں آتشزدگی،سینکڑوں درخت جل گئے

ایک نیوز :مری کے نواحی علاقے دریاگلی کے جنگل میں آتشزدگی،سینکڑوں درخت جل گئے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2024-01-16/news-1705410036-9238.mp4

 مری  کی نواحی یونین کونسل دریا گلی کے  جنگل نمبر 12 جنگل آگ کی لپیٹ میں آگ نے پورے جنگل کو گھیر لیا ۔ روڈ نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں رکاوٹ کاسامنا کرنا پڑا۔

اہل علاقہ کاکہنا ہے اگر بروقت آگ پرقابونہ پایاگیاتوآبادی  شدید متاثر ہو سکتی ہے ۔محکمہ جنگلات کے پاس آٰگ بجھانے کیلئے مناسب وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ہر سال ٹمبر مافیا جنگلات میں آگ لگا دینا معمول بن چکا ہے ۔

  ڈی ایف او موقع پر ٹیم کے ہمراہ آگ بجھانے کے آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں ۔