بلوچستان: پاک بحریہ کی جانب سے ساحلی قصبے کپر میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بلوچستان: پاک بحریہ کی جانب سے ساحلی قصبے کپر میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کیپشن: Balochistan: Pakistan Navy organized a free medical camp in the coastal town of Kapar

ایک نیوز: پاک بحریہ کی جانب سے بلوچستان کے ساحلی قصبے کپرمیں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کو مفت معائنے اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ 

کیمپ کا انعقاد پاک بحریہ کی جانب سے ساحلی علاقوں کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے جاری اقدامات کی ایک کڑی ہے۔ پاک بحریہ مستقبل میں بھی ساحلی علاقے کے عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔