شہباز گل سے کیا بیان لینا چاہتے ہیں؟ عمران خان نے نیا پینڈوراباکس کھول دیا

شہباز گل ،بیان ،عمران خان ،نیا پینڈوراباکس
کیپشن: عمران خان، فائل فوٹو

ایک نیوز نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں شہباز گل پر بدترین تشدد کیا جارہا ہے۔ شہباز گل کو میرے خلاف بیان دینے پر مجبور بھی کیا جارہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ شہباز گل کو ننگا کرکے بدترین تشدد کیا گیا۔ جس کا انہیں ان کے وکیل نے بتایا۔ انہیں یہ سن کر بہت تکلیف ہوئی اور ابھی بھی ان کا دل دکھتا ہے۔ 

عمران خان نے کہا کہ شہباز گل نے جو بیان دیا وہ غلط تھا۔ انہیں ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔ لیکن پی ٹی آئی رہنما پر بدترین تشدد بھی درست نہیں۔