ملت ایکسپریس سے گرنیوالی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی

ملت ایکسپریس سے گرنیوالی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی
کیپشن: ملت ایکسپریس سے گرنیوالی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی

ایک نیوز:ملت ایکسپریس میں خاتون پرتشدد اور ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت،خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرعام پر آ گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون کی ہلاکت کی وجہ ٹرین سے گرنا قرار دیدیاگیا۔جسم پر زخم ٹرین سے گرنے کی وجہ سے آئے۔خاتون کی موت کی بڑی وجہ سر پر چوٹ لگنے سے خون بہنے کی وجہ سے ہوئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد تحقیقاتی ٹیم کو پہنچا دی گئی۔

تحقیقاتی ٹیم خاتون کی ٹرین سے گرنے یا گرائے جانے سمیت خودکشی کے پہلوؤں پرانکوائری کرے گی 

خاتون مسافر  پر پولیس اہلکار کے تشدد سے قبل کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آ گئی۔خاتون مسافر ٹرین میں موجود دیگر مسافروں کے ساتھ بد تمیزی،  بدکلامی اور بلاوجہ تنگ کرتی نظر آ رہی ہے۔مسافروں کی جانب سے بلا وجہ تنگ کیے جانے پر خاتون کی شکایت پولیس اہلکار کو لگائی گئی۔پولیس اہلکار کی جانب سے خاتون کو منع کرنے پہ خاتون کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی۔پولیس اہلکار نے سمجھداری کا مظاہرہ کرنے کی بجائے خاتون پہ تشدد کیا۔

ٹرین میں تشدد سے مریم کی ہلاکت کیس،ریلوے پولیس اہلکار میر حسن کے خلاف قتل سمیت 3دفعات کے تحت مقدمہ درج  کرلیا۔مقدمہ تھانہ چنی گوٹھ ضلع بہاولپور میں مریم کے بھائی افضل کی مدعیت میں درج ہوا ۔میر  حسن نے میری بہن کو ٹرین میں ورغلایا، تشدد کیا اور رائفل تان لی۔میر حسن نے مریم کو ٹرین کے کئی ڈبوں میں گھسیٹا، جس کی ویڈیو وائرل بھی ہوئی۔چنی گوٹھ تھانے کی حدود میں میر حسن نے مریم کو چلتی ٹرین سے دھکا دے دیا۔ٹرین سے گرنے کے بعد مریم کی ہڈیاں ٹوٹ گئی اور اس کی موت واقعہ ہو گئی۔