بارشوں سے خیبر پختونخوا ہ میں کتنا نقصان ہوا ؟تفصیلات جاری

بارشوں سے خیبر پختونخوا ہ میں کتنا نقصان ہوا ؟تفصیلات جاری
کیپشن: بارشوں سے خیبر پختونخوا ہ میں کتنا نقصان ہوا ؟تفصیلات جاری

ایک نیوز : پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی طرف سے گزشتہ پانچ دنوں کی بارشوں میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں رونما ہو نے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے کہاکہ  متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کا عمل جاری ہے ، بارشوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والے مکانات کے سروے بھی کئے جارہے ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں مکانات کی چھتیں گرنے اور دیگر واقعات کے نتیجے میں اب تک کی موصولہ معلومات کے مطابق 21 افراد جاں بحق جبکہ 34 زخمی ہوئے ہیں جن میں 9 بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں۔صوبے کے مختلف علاقوں میں اب تک 344 مکانات کو نقصانات پہنچے ہیں جن میں 58 مکانات کو مکمل جبکہ 286 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔

 وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق متعلقہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی  بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ، جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں امدادی چیکس بھی تقسیم کے جا رہے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق اب تک متاثرہ اضلاع کو تیس ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔  پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع سوات، پشاور، مہمند اور کوہستان لوئرکے متاثرین کے لے امدادی سامان فراہم کر دیا گیاہے ۔